May 04, 2020 | 02:57 pm

کمیشن میں بیان وسیم اکرم کے کہنے پر تبدیل کیا، عطا الرحمٰن

commision mai bayan wasim akram kay kehnay par badla ata ur rehman
سابق ٹیسٹ کرکٹر عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم کمیشن میں اپنابیان وسیم اکرم کے کہنے پر تبدیل کیا۔

عطا الرحمٰن نے کہا کہ راشد لطیف اور عامر سہیل نے مجھ سے حلف نامہ بنوایا اور میڈیا میں جاری کر دیا، پی ایس ایل کو جوا لیگ کہنے والے خود پی ایس ایل سے منسلک ہوگئے۔

عطاالرحمن نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بیان انہوں نے وسیم اکرم کے کہنے پر بدلا تھا۔

عطا الرحمن نے ویڈیو میں راشد لطیف اور عامر سہیل کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے چند روز پہلے کہا تھا کہ اگر عطاالرحمٰن جسٹس قیوم کمیشن میں بیا ن نہ بدلتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ۔