کراچی: پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد چین میں جاری شنگھائی اسنوکر ماسٹرز سے باہر کراچی: وائلڈ کارڈ مرحلے میں محمد سجاد کو برطانیہ کے کین ڈوہارٹی نے 5-4 سے شکست دی لندن: کرپشن اسکینڈلز پاکستان کرکٹ میں کوئی نئی بات نہیں، سابق انگلش کپتان جیف بائیکاٹ لندن: ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ ان تنازعات کا شکار رہی اور ذمہ داران ان سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں، جیف بائیکاٹ لندن: آئی سی سی بھی کرکٹ کرپشن کی روک تھام میں کوئی موثر کردار ادا نہیں کرسکی تب ہی آج صورتحال اتنی خراب ہوگئی ہے، جیف بائیکاٹ لندن: محمد عامر نوعمر ہونے کے باعث سینیئر کھلاڑیوں کے دباؤ میں آسانی سے آسکتا ہے، جیف بائیکاٹ لندن: محمد عامر پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں کم از کم 7 سال کی پابندی جب کہ باقی کھلاڑیوں کو اس بھی سخت سزا ملنی چاہیئے، جیف بائیکاٹ لندن: اگر اینٹی کرپش یونٹ معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے سکتا تو اسے سابق کھلاڑیوں پر مشتمل پینل کے حوالے کردینا چاہیئے، جیف بائیکاٹ اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ اسلام آباد: کھلاڑیوں سمیت پی سی بی انتظامیہ کی گزشتہ پانچ سالوں کی آمدنی اور اثاثوں کی تمام تفصیلات جمع کرائی جائیں، ایف بی آر کی ریجنل ٹیکس آفس کو ہدایت اسلام آباد: کھلاڑیوں اور پی سی بی حکام کے ان کم ٹیکس معاملات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ایف بی آر کے ممبر ڈائریکٹر اسرار رؤف اسلام آباد: اس حوالے سے پی سی بی سے بھی تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے، اسرار رؤف کراچی: پاکستان کے جونیئر ٹینس اسٹار سامر افتخار کل سے چیک سلواکیہ میں شروع ہونے والے زینٹیوا اوپن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے کراچی: سامر افتخار نے بین الااقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت جاری رکھنے کے لیے حکومت سے مالی امداد کی بھی اپیل کی ہے کراچی: سامر افتخار نے گرشتہ ماہ عمان آئی ٹی ایف اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا نیو یارک: رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر، فرنانڈو ورڈاسکو، سیم کیوری اور میخائل یوزنی نے یو ایس ٹینس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی نیو یارک: نڈال نے جائلز سیمون کو 4-6، 4-6، 2-6، ورڈاسکو نے ڈیوڈ نیلبنڈیان کو 2-6، 6-3، 3-6، 2-6 اور یوزنی نے جان آئزنر کو 4-6، 7-6 (9/7)، 6-7 (5/7)، 4-6 سے مات دی نیو یارک: نمبر چار سیڈ اینڈی مرے کو اسٹینلاس واورنکا نے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا نیو یارک: خواتین کے مقابلوں میں کم کلسٹرز، فرانسیسکا شیوائن، وینس ولیمز اور سمنتھا اسٹوسر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں نیو یارک: کلسٹرز نے اینا ایوانووچ کو 2-6، 1-6، وینس ولیمز نے شہار پیئر کو 6-7 (3/7)، 3-6 اور اسٹوسر نے ایلینا ڈیمنٹیوا کو 3-6، 6-2، 6-7 (2/7) سے ہرایا نیویارک: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا پر مشتمل جوڑی نے بھی یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی نیویارک: پاک بھارت جوڑی نے عالمی نمبردو پیئر کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر اور سربیا کے نینڈ زیمونجک کو3-6، 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی لندن: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ویمنز رگبی ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا لندن: فائنل میں انگلینڈ کو 10-13 سے شکست ہوئی، آسٹریلیا نے فرانس کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی کارڈف: پہلا ٹی ٹوینٹی میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی کارڈف: انگلینڈ کی جانب سے این مورگن نے 38، مائکل یارڈی نے 35 رنز جب کہ گریم سوان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کارڈف: پاکستان کی جانب سے شعیب اختر اور شاہد آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں کارڈف: عمر اکمل 35 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے کارڈف: فاتح ٹیم کے مائکل یارڈی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا مسانو: ہونڈا کے ڈینی پیڈروسا نے سین مرینو موٹو جی پی جیت لی مسانو: یاماہا کے جارج لورنزو نے دوسری جب کہ یاماہا کے ویلنٹینو روسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی مسانو: ریس کے دوران حادثے میں جاپان کے 19 سالہ شویا تومیزاوا ہلاک نئی دلی: تین بھارتی سوئمرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت نئی دلی: کامن ویلتھ گمیز میں شرکت کرنے والی رچا شرما اور جیوتسانا پنسارے سمیت امر مرلی تھرن کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں نئی دلی: ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کامن ویلتھ گیمز میں رچا شرما اور جیوتسانا پنسارے کی شرکت مشکوک ہے نئی دلی: کامن ویلتھ گیمز آئندہ ماہ نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے کراچی: چین میں ہونے والے شنگھائی ماسٹرز میں پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد کا مقابلہ آج برطانیہ کے کین ڈوہارٹی سے ہوگا کراچی: محمد سجاد کو ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے، شنگھائی ماسٹرز 12 ستمبر تک جاری رہے گا
|
|